ہندوستان: میزائل کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i234262-ہندوستان_میزائل_کا_کامیاب_تجربہ
ہندوستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

نئی دہلی سے اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے زمین سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہندوستانی ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ باراک آٹھ نامی اس میزائل کا بدھ کے روز تجربہ کیا جانا تھا لیکن اسے آخری لمحے میں ملتوی کر دیا گیا۔

یہ میزائل ستر کلو میٹر کے فاصلے تک فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اسے اسرائیل کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔