ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک
Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ کے کئی اضلاع میں بادل پھٹنے اور موسلادھار بارش کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر لاپتہ ہو گئے۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ریاست اتراکھنڈ کے پتھوڑا گڑھ ، چمولی اور چنپاوت میں بادل پھٹنے اور شدید بارشوں کے سبب بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے-
بتایا جاتا ہے کہ جہاں بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں دو درجن سے زائد لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں- خبروں کے مطابق پتھوڑا گڑھ میں سیلاب کی وجہ سے بیس افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ چمولی میں بھی متعدد افراد کے لاپتہ ہو جانے کی اطلاعات ہیں-
شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے بہت سے مکانات منہدم یا بہہ گئے ہیں- مرکزی حکومت نے ریاست اتراکھنڈ کے متاثرہ علاقوں میں اسپیشل امدادی دستوں یا این ڈی آر ایف کے اہلکاروں کو روانہ کرنے اور ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا ہے-
ٹیگس