سعودی عرب میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کی تیاری
-
اقتصادی بدحالی کے باعث، سعودی عرب میں ہزاروں ہندوستانیوں کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں یہاں تک کہ معاشی مسائل کے سبب انھیں کھانے کے بھی لالے پڑگئے ہیں-
سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے وزیرمملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ، بدھ کو جدہ پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیرمملکت وی کے سنگھ سعودی عرب میں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو چکے ہزاروں ہندوستانیوں کے حالات کا جائزہ لینے اور اپنے وطن آنے کی خواہش رکھنے والوں کو واپس لانے کے اقدامات کریں گے-
اس سے قبل ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے دہلی میں سعودی عرب کے سفیرسعود بن محمد ال ساتی سے ملاقات کر کے اس ملک میں ہندوستانیوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا- ایم جے اکبر نے منگل کو ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی- انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہندوستانی محنت کشوں اور دوسرے مسائل کو سلجھانے کا یقین دلایا گیا ہے-
سعودی عرب میں اقتصادی بدحالی کے باعث، سعودی عرب میں ہزاروں ہندوستانیوں کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں یہاں تک کہ معاشی مسائل کے سبب انھیں کھانے کے بھی لالے پڑگئے ہیں- کھانا خریدنے کی توانائی نہ رکھنے والے ہندوستانیوں کو ہندوستانی سفارت خانے نے کھانا مہیا کرایا- ہندوستانی وزیرخارجہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ کسی کو بھی بھوکا نہیں رہنے دیا جائے گا، محنت کشوں کو ملک واپس لایا جائے گا-