ماؤنواز باغیوں پر پولیس کا حملہ، اکیس باغی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i254857-ماؤنواز_باغیوں_پر_پولیس_کا_حملہ_اکیس_باغی_ہلاک
ہندوستان کے سیکورٹی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اکیس ماؤنواز باغیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • ماؤنواز باغیوں پر پولیس کا حملہ، اکیس باغی ہلاک

ہندوستان کے سیکورٹی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اکیس ماؤنواز باغیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آندھرا پرادیش اور اوڑیسا کے جنگلوں میں ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کے کئی اہل کار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کی پولیس کے مطابق، ماؤنواز باغیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ باغیوں کے دو اہم سرغنے بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ سات ماؤنواز خواتین بھی جھڑپوں میں ہلاک ہوئیں تاہم نکسل کمیٹی کا ایک اہم رکن فرار کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے محل وقوع  سے متعدد کلاشنکوکوف اور کارتوس بھی برآمد کئے۔ 

بعض ذرائع ابلاغ نے کہا ہےکہ ان جھڑپوں میں چوبیس باغی ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ماؤ نواز باغی چھتیس گڑھ، اوڑیسا، بہار، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت ہندوستان کی تیس ریاستوں میں اپنی کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔