کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند کردیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i455868-کراچی_میں_فرانس_کا_قونصل_خانہ_مستقل_بند_کردیا_گیا
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
(last modified 2026-08-30T12:35:59+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند کردیا گیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس بارے میں فرانس کے قونصل خانے نے اعلان کیا ہے اور کراچی کے لیے ’الوداع کراچی‘ کا پیغام لکھا ہے۔

فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

قونصل خانے سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم بھی اتار دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بنا پر کراچی میں قونصل خانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel