خلیج فارس میں 400 سے زائد جہاز پھنسے ہوئے ہیں: اقوام متحدہ
اقوامِ متحدہ کے عالمی سمندری ادارے (IMO) نے بتایا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے چھ ماہ بعد بھی 400 سے زائد تجارتی جہاز خلیج فارس میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اطلاعات کے مطابق عالمی سمندری ادارے کے سربراہ آرسینیو ڈومنگوز نے بتایا کہ ’’اگرچہ کچھ جہاز اور ان کا عملہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہا ہے لیکن تنازع شروع ہونے کے بعد سے 400 جہاز وہاں سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔"
انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کو اب بھی غیر حل شدہ اور تشویشناک قرار د یا اور کہا کہ وہ اہم سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا کے کل تیل کی تجارت کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے اس ادارے نے تصدیق کی ہے کہ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر کم و بیش 70 حملے ہوئے، جن میں بحری عملے کے 19 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
آرسینیو ڈومنگوز نے اس بات پر زور دیا کہ ایندھن اور کھاد جیسی ضروری اشیا کی سپلائی متاثر ہونے سے دنیا بھر کے ممالک اور عالمی معیشت پر ’سنگین‘ اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel