ہندوستان: دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i256630-ہندوستان_دہلی_میں_بڑھتی_ہوئی_فضائی_آلودگی
ہندوستان کے نیشنل گرین ٹریبونل نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور فضا میں زہریلے مواد میں اضافے پر مرکزی حکومت اور دہلی کی ریاستی ،دونوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • این جی ٹی نے دہلی کی پڑوسی ریاستوں سے فصلوں کے کوڑے جلانے کی بابت رپورٹ طلب کرلی ہے-
    این جی ٹی نے دہلی کی پڑوسی ریاستوں سے فصلوں کے کوڑے جلانے کی بابت رپورٹ طلب کرلی ہے-

ہندوستان کے نیشنل گرین ٹریبونل نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور فضا میں زہریلے مواد میں اضافے پر مرکزی حکومت اور دہلی کی ریاستی ،دونوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کے نیشنل گرین ٹریبونل یا این جی ٹی نے کہا ہے کہ دونوں ہی حکومتیں دہلی میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہیں- این جی ٹی نے دہلی میں مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ وقت رہتے ہوئے کیوں اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا؟ دہلی کی ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ فصلوں کے باقی رہ گئے کوڑوں کو جلانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا جبکہ این جی ٹی کا کہنا ہے کہ دہلی میں فضائی یا ماحولیاتی آلودگی کی صرف یہی وجہ نہیں ہے-

این جی ٹی نے دہلی کی پڑوسی ریاستوں سے فصلوں کے کوڑے جلانے کی بابت رپورٹ طلب کرلی ہے- یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیوالی کے موقع پر ہوئی آتش بازی سے فضائی آلودگی میں دس سے بیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ دہلی اور این سی آر میں کوہرے کی گھنی چادر بھی چھائی ہوئی ہے۔