ہندوستان میں پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i257209-ہندوستان_میں_پانچ_سو_اور_ہزار_روپے_کے_کرنسی_نوٹ_بند
ہندوستان میں پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ آج رات بارہ بجے کے بعد قابل استعمال نہیں رہیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند

ہندوستان میں پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ آج رات بارہ بجے کے بعد قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

حکومت ہندوستان نے گزشتہ دنوں پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق آج رات بارہ سے بجے سے ہو گا۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی  نے ٹیلی ویژن کے ذریعے اس فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرپشن اور کالے دھن پر قابو پانے کیلئے پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریند مودی کا کہنا تھا کہ  پانچسو اوردوہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹ ریزور بینک آف انڈیا کی جانب سے کچھ عرصہ بعد جاری کئے جائیں گے۔ پرانے نوٹ اکتیس دسمبر دوہزار سولہ تک بینکوں سے تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔