جاپان اور ہندوستان نے ایٹمی سمجھوتے پر دستخط کردیئے
جاپان اور ہندوستان نے ایک ایٹمی سمجھوتے پر دستخط کئےہیں-
اس معاہدے کی رو سے ٹوکیو کواس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ایٹمی توانائی کی پیداوار سے متعلق اہداف کے لئے، نئی دہلی کو ایندھن ، سویلین نیوکلیئر سازو سامان اور ٹیکنالوجی فراہم کرے-
اس سمجھوتے پردستخط ایسی حالت میں انجام پائے ہیں کہ ہندوستان نے معاشی ترقی میں تیزی لانے کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے پر نظریں جما رکھی ہیں-
یہ پہلی بار ہے کہ جاپان ، جو ایٹمی حملے کی بھینٹ چڑھنے والا پہلا ملک ہے ، ایک ایسے ملک کے ساتھ اس طرح کا معاہدہ کر رہا ہے کہ جس نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے ( این پی ٹی ) پر دستخط نہیں کئے ہیں-
ٹوکیو سے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے مطابق جاپان اسی صورت میں ہندوستان کو ایندھن اور ایٹمی سازو سامان فراہم کرے گا کہ جب ہندوستان اس کا استعمال پرامن مقاصد کے لئے کرے-
اس سمجھوتے کے ساتھ ہی ایک اور علیحدہ دستاویز میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اگر ہندوستان ایٹمی تجربہ کرے گا تو جاپان کو اس سمجھوتے سے نکلنے کا اختیار حاصل ہوگا-