بنگلا دیش میں انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل
بنگلا دیش میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر احمد کا کہنا تھا کہ دن دو بجے تک پولنگ مراکز پر ٹرن آؤٹ سینتالیس اعشاریہ اکیانوے فیصد ریکارڈ کیاگيا۔ اختر احمد کا یہ بھی کہناتھا کہ پولنگ کے دوران کسی بھی مرکز میں ووٹنگ کا عمل معطل نہیں ہوا۔ بارہ کروڑ ستّر لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ بنگلادیشی الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور پولیس سمیت ملک بھر میں تین لاکھ اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ان انتخابات میں مقابلہ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے طارق رحمان اور جماعت اسلامی کے شفیق الرحمان کے درمیان ہے۔ دونوں وزارت عظمی کےامیدوار ہیں۔ادھر بنگلادیش انتخابات میں بی این پی رہنما محب الزمان پولنگ اسٹیشن میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی این پی نے جماعت اسلامی کے کارکنان پر محب الزمان کو دھکا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔انتخابات میں دو سو ننانوے نشستوں پر پخاس سیاسی جماعتوں اور دو سو انچاس آزاد ارکان سمیت ایک ہزار نو سو اکاسی امیدوار میدان میں ہیں۔