اقوام متحدہ میں انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، عالمی شخصیات کی شرکت
سفیروں، سفارت کاروں، بین الاقوامی، سیاسی و ثقافتی شخصیات اور دانشوروں نے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں پہنچ کر انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سینتالیسویں سالگرہ کے جشن میں شرکت کی اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اپنے معاون غلام حسین درزی کے ہمراہ ایران کی قوم اور حکومت کی جانب سے دنیا بھر کے سفیروں ، سفارت کاروں اور مہمانوں کا اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترمیں پرتپاک استقبال کیا۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ ہر سال نیویارک میں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر اور واشنگٹن میں ایران کے مفادات کے تحفظ کے دفتر کی کوششوں سے منائی جاتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel : Follow us
واشنگٹن ڈی سی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کے تحفظ کے سربراہ ابوالفضل مہرآبادی نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتالیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ درحقیقت ایران کا اسلامی انقلاب بیسویں صدی میں حق و باطل کے تصادم کی نئي تشریح تھا۔

امریکہ میں اسلامی اسکول کے سابق پرنسپل اور سرگرم سماجی شخصیت صلاح الدین کریم نے بھی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سینتالیس برسوں سے مختلف قسم کی پابندیوں ، اسلامی جمہوری نظام کا تحتہ الٹنے اور عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مختلف سازشوں کے باوجود دشمن اور امریکہ کی سرکردگی میں دنیائے کفر اب بھی ایران کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات سے دستر بردار ہونے کے لئے تیار نہيں ہے اور آج بھی مختلف حربوں سے اسلامی جمہوریہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا ایران ، دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ہرطرح کے سیاسی و اقتصادی دباؤ کے باوجود رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی قیادت کے طفیل اسلام و انقلاب کے بنیادی اصولوں اور اقدار پر کاربند ہے
واشنگٹن ڈی سی میں جشن انقلاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمعروف دینی شخصیت حجت الاسلام عبدالغنی نے کہا کہ صحیح اورگہرے فہم و ادراک اور اصولوں کے بغیر کسی انقلاب کی کامیابی اور استحکام ممکن نہيں ہے