قومی اتحاد کی شاندار مثال، رہبر انقلاب اسلامی کا عوام سے اظہارِ تشکر
رہبرانقلاب اسلامی نے ایک ٹیلیویژن پیغام میں 22 بہمن (11 فروری) پر لاکھوں لوگوں کے عظیم اجتماع کو اسلامی جمہوریہ کی عظمت اور طاقت میں اضافے اور دشمنوں کی مایوسی کا باعث قرار دیا کہ جو یہ سمجھ رہے تھے کہ ایرانی قوم کو سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کردیں گے۔
سحرنیوز/ایران: رہبرانقلاب اسلامی نے گيارہ فروری کی ریلیوں میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور قیمتی قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
اس پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے اس سال 22 بہمن (11 فروری ) کو عظیم کام انجام دیا۔ آپ نے ہمیشہ کی طرح اسلامی جمہوریہ کی حمایت کرکے اس کی طاقت میں اضافہ کیا اور وہ دشمن جو ایرانی قوم کے ہتھیار ڈالنے کے خواہاں تھے، مایوس ہوگئے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی عظمت، اقتدار اور مکمل آزادی کو اس عظیم تحریک کا صلہ قرار دیا اور فرمایا کہ آئیے ہم سب مل کر اس قومی رابطہ اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں جو بہت قیمتی ہے۔
آپ نے ریلیوں میں بھرپور شرکت اور ایک صدا بن کر دشمن کے سامنے اپنے تشخص کے اظہار کرنے پر عوام کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور 11 فروری کی ریلیوں میں شرکت کرنے والے ایک ایک فرد کو پر خلوص سلام پیش کرتا ہوں۔
ہمیں فالو کریں
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel