ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، درجنوں زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i257539-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_پرتشدد_مظاہرے_درجنوں_زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک سو چھبیسویں دن بھی حالات بدستور کشیدہ ہیں اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم تیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، درجنوں زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک سو چھبیسویں دن بھی حالات بدستور کشیدہ ہیں اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم تیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کے مطابق، علیحدگی پسند جماعتوں نے جمعے کے روز کشمیری عوام سے یوم استقلال منانے کی اپیل کی تھی جسے ناکام بنانے کے لیے حکومت نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا تھا تاہم اس کے باوجود وادی کے مختلف علاقوں میں زبردست مظاہرکیےگئے۔پولیس نے حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو اس وقت گرفتار کرلیا جب انہوں نے اپنی نظر بندی توڑتے ہوئے جامع مسجد کی جانب سے مارچ کرنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے متعدد مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کے گولے داغے اور بعد ازاں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تیس افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔