مودی عوام کا جذباتی استحصال نہ کریں : مایاوتی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i258007-مودی_عوام_کا_جذباتی_استحصال_نہ_کریں_مایاوتی
ہندوستان کی بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم، عوام کا جذباتی بلیک میل کرنا ترک کر دیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • مایاوتی: حقیقت تو یہ ہے کہ مودی حکومت ڈھائی برسوں میں اپنے اکثر وعدوں کو پورا نہیں کرپائی ہے-
    مایاوتی: حقیقت تو یہ ہے کہ مودی حکومت ڈھائی برسوں میں اپنے اکثر وعدوں کو پورا نہیں کرپائی ہے-

ہندوستان کی بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم، عوام کا جذباتی بلیک میل کرنا ترک کر دیں۔

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ نے کہا کہ اس سے قبل بھی جذباتی ہوکر مودی نے دلتوں کو یقین دلایا تھا - انھوں نے کہا کہ مودی کے جذباتی ہونے سے دلتوں پر تشدد کئے جانے کے مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا -

مایاوتی نے کہا کہ مودی کے ذریعے اب اچانک پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی لگانے سے عام لوگ پریشان ہیں- انھوں نے کہا کہ غریب، کسان، مزدور، ملازمین، عام تاجر اور سماج کے دوسرے طبقات کو اس سے بہت زیادہ مشکل ہو رہی ہے- انھوں نے کہا کہ لوگ دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں - ان کو ایمانداری کی سزا کیوں دی جا رہی ہے-

مایاوتی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے اس وعدے کا کیا ہوا جو انھوں نے بیرون ملک سے بلیک منی لانے کا کیا تھا اور لوگوں کے کھاتوں میں پندرہ سے بیس لاکھ جمع کروانے کا انتخابی وعدہ کیا تھا- ان کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ مودی حکومت ڈھائی برسوں میں اپنے اکثروعدوں کو پورا نہیں کرپائی ہے- اس لئے یہ سب عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے کیا گیا ہے-