ہندوستان میں ٹرین حادثہ ، چھیانوے ہلاک ، دو سو زخمی
ہندوستان میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم سے کم چھیانوے افراد ہلاک ہو گئے ہیں
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے پاس پٹنا - اندور ایکسپریس ٹرین کے چودہ ڈبے پٹری سے نیچے اتر گئے جس کے باعث چھیانوے مسافر ہلاک ہوگئے ہيں - مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے - اس سانحے میں دو سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- کانپور دیہات ضلع کے پکھرایاں ریلورے اسٹیشن کے آؤٹر کے پاس پٹنہ اندور مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی - یہ سانحہ اتوار کی صبح پیش آیا - جس روٹ پر حادثہ ہوا ہے اس روٹ کی کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے یا ان کا راستہ بدل دیا گیا ہے- اے این آئی کے مطابق آئی جی کانپورذکی احمد نے بتایا کہ اس حادثے میں اب تک پینتالیس افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے - یہ حادثہ جھانسی ریل ڈویژن میں پیش آیا - ہندوستان میں روزانہ بیس ملین سے زیادہ افراد سفر کے لئے ریل گاڑی کا استعمال کرتے ہیں -