ہندوستان میں ٹرین حادثہ، ہلاکتیں 133 تک پہنچ گئیں
Nov ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
-
اس حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
گزشتہ روز ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے پاس پٹنہ - اندور ایکسپریس ٹرین کی چودہ بوگیاں پٹری سے اتریں جس کے نتیجے میں ہلاکتیں 133 تک پہنچ گئیں۔-
رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے اس خوف ناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی مزید لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب، رات 3 بج کر 10 منٹ کے قریب پیش آیا جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ اس حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
واضح رہے کہ 2010 کے بعد ہندوستان میں پیش آنے والا یہ ٹرین کا بدترین حادثہ ہے جب ایک ٹرین مغربی بنگال میں دوسری ٹرین سے ٹکراگئی تھی اور اس کے نتیجے میں 146 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ٹیگس