ہندوستانی فوج کے سابق سربراہ نئے پاکستانی آرمی چیف کے معترف
-
سابق ہندوستانی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی کے معترف نظر آتے ہیں۔
ہندوستان کے سابق آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو انتہائی پیشہ ور قرار دیا۔
سابق ہندوستانی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی انتہائی پیشہ ورانہ اور شاندار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آپریشنز میں جنرل باجوہ کی کارکردگی انتہائی پیشہ وارانہ اور نمایاں تھی۔
یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہندوستانی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے ساتھ بطور بریگیڈ کمانڈر کام کرچکے ہیں جو وہاں ڈویژن کمانڈر تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک فوجی آفسر ملک سے باہر مختلف انداز میں کام کرتا ہے کیونکہ وہ وہاں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہا ہوتا ہے اور جب بات ملک کے مفاد کی ہوتو اس کا طرز عمل الگ ہوتا ہے لہذا اب بھارت کو صبر سے کام لینا ہو گا۔