ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i260269-ہارٹ_آف_ایشیا_کانفرنس_میں_پاکستان_کی_شرکت
ہندوستان میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  •   ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت

ہندوستان میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق خارجہ امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیز ہندوستان کے شہرامرتسر میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

اس رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز4 دسمبر کو کانفرنس میں شرکت کے لیے واہگہ کے راستے سے ہندوستان آئیں گے اورکانفرنس میں شرکت کے بعداسی دن پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس افغانستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی ہے۔چند روزقبل ہندوستانی ٹی وی کو دیے گئے انٹریو میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان صرف مذاکرات ہی تمام مسائل کے حل میں پیشرفت کا واحد راستہ ہے لہذا دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔