ہندوستان میں وردہ طوفان سے دس افراد ہلاک متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i262183-ہندوستان_میں_وردہ_طوفان_سے_دس_افراد_ہلاک_متعدد_زخمی
ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آنے والے سمندری طوفان 'وردہ' میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • طوفان کے گزر جانے کے بعد، ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآج صبح طیاروں کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔
    طوفان کے گزر جانے کے بعد، ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآج صبح طیاروں کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔

ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آنے والے سمندری طوفان 'وردہ' میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ طوفان مغرب- جنوب مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے اور آئندہ چھ گھنٹے کے دوران طوفان کمزور ہوجائے گا۔ کہا جاتا ہے کہ طوفان کی وجہ سے بہت سے مکانات اور دوسری املاک کو نقصان پہنچا ہے جگہ جگہ درخت گرے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ نے پیر کو وردہ طوفان آنے کے بعد صورتحال کاجائزہ لیا اور ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی سے بات کر کے سمندری طوفان وردہ آنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کی معلومات حاصل کی۔

طوفان کے گزر جانے کے بعد، ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآج صبح طیاروں کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید 12 گھنٹوں تک بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔