ہندوستان کے وزیراعظم پرکرپشن کے الزامات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i262492-ہندوستان_کے_وزیراعظم_پرکرپشن_کے_الزامات
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کرپشن میں ملوث ہیں،میں نے ایوان میں زبان کھول دی تو”زلزلہ“آجائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۵:۵۶ Asia/Tehran
  •   ہندوستان  کے وزیراعظم  پرکرپشن  کے الزامات

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کرپشن میں ملوث ہیں،میں نے ایوان میں زبان کھول دی تو”زلزلہ“آجائے گا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس کچھ ایسی معلومات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خود وزیراعظم نریندر مودی بدعنوانی میں ملوث ہیں، ان معلومات کو لوک سبھا میں پیش کروں گا لیکن حکومت ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے رہی ہے۔

راہول گاندھی نے دعوی کیا کہ اس  ممکنہ انکشاف  کی وجہ سے ہی  پارلیمنٹ میں بحث سے نریندر مودی بھاگ رہے ہیں، بہانے بنا رہے ہیں اور وہ ڈرے ہوئے ہیں۔

واضح رہے راہول گاندھی نے گذشتہ ہفتے بھی کہا تھا کہ اگر انھیں پارلیمان میں بولنے دیا گیا تو 'زلزلہ' آ جائے گا لیکن

راہل گاندھی کے دعوے کو حکومت نے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان کی کارروائی حزب اختلاف نے روک رکھی ہے اور حکومت بحث کے لیے ہر وقت تیار ہے۔