ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کی بابت انتباہ
Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملوں کی بابت خبردار کیا ہے۔
ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، ہندوستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنا رہی ہے- ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق طالبان گروہ، آئی ایس آئی کی مدد سے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے- واضح رہے کہ اوڑی میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے کے جواب میں ہندوستان کی طرف سے مبینہ طور پر سرجیکل آپریشن کے بعد لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تیز ہو گیا ہے جبکہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملوں میں بھی شدت آگئی ہے-
ٹیگس