ہندوستان:اظہار رائے پرقدغن لگانے کی مذمت
ہندوستان کے سابق وزیراعظم نے پریڈنسی یونیورسٹی کی دو سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس ملک کی یورنیورسٹیوں میں آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ہندوستان کے سابق وزیراعظم من موھن سنگھ نے اپنی تقریر میں تمام یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں اظہار رائے کی آزادی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا اظہار رائے پر قدغن کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
من موھن سنگھ نے تعلیمی اداروں میں پولیس کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں غیر جمہوری طریقے سے اختلاف رائے کو دبانے کی مخالفت کی۔
ہندوستان کے سابق وزیراعظم نےجواہر لال نہرو کی تفریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم جواہرلال نہرو نے طلباء سے کہا تھا کہ ہماری قومی مقصد مضبوط،آزاد اور جمہوری ہندوستان کی تعمیراور تمام شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔