ہندوستان: ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
ہندوستان میں رونما ہونے والے ٹرین کے ایک حادثے میں سو سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کے ایک حادثے میں کم از کم چھتّیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔
ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سربراہ جے پی مسرا کا کہنا ہے کہ حادثہ ضلع وجی نگرم میں کونیرو اسٹیشن کے قریب، اس وقت پیش آیا جب انجن سمیت ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
یہ ٹرین جگدال پور سے ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور جارہی تھی۔ حکام کے مطابق حادثے کے بعد بہت سے افراد بوگیوں میں پھنسے رہ گئے تھے جنھیں باہر نکالنے کی فوری کوشش شروع کردی گئی تھی جبکہ امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ٹیگس