ایس پی اور کانگریس کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i269029-ایس_پی_اور_کانگریس_کا_مل_کر_الیکشن_لڑنے_کا_اعلان
سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا اعلان ، ایس پی 298 اور کانگریس 105 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ایس پی اور کانگریس کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان

سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کا اعلان ، ایس پی 298 اور کانگریس 105 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی ۔

کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر اور سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نےکل ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں کے اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا۔

مسٹر اتم نے کہا کہ اتحاد کے تحت ایس پی 298 اور کانگریس 105 اسمبلی حلقوں میں اپنے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ ایس پی ریاستی صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) جیسی فرقہ وارانہ قوتوں کو صوبے کے اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے ایس پی اور کانگریس نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں پارٹیاں مل کر پورے دم خم سے الیکشن لڑیں گی تاکہ ترقی کو رفتار دینے والے اکھلیش یادو ایک بار پھر وزیراعلی کی ذمہ داری سنبھال سکیں اور صوبے کی ترقی کومزید تیز کیا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی کے درمیان ہوئی ایک فون کال کے بعد اس اتحاد پر مہر لگ گئی۔