ہندوستان: جلی كٹو بل ایوان میں متفقہ طور پر پاس
وزیر اعلی پنيرسیلوم نے کل شام جلی كٹو بل ایوان میں پیش کیا ، جسے متفقہ طور پر پاس کر دیا گیا جس کے بعد اب یہ بل آرڈیننس کی جگہ لے گا۔
اس بل کے پاس ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں اب جلی کٹو صحیح ہو گیا ہے۔ تاہم ریاست بھر میں کل شام تک بھی ہنگامہ اور مظاہرہ جاری رہا اور مظاہرین نے مرینا بیچ کے نزدیک واقع آئس ہاؤس تھانے کے نزدیک کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ مرینا بیچ کو مظاہرین سے خالی کرانے اور انہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس چھوڑنے پڑے۔
واضح رہے کہ جلی كٹو کے معاملے پر ریاست میں بڑے پیمانے پرجاری احتجاج کے بعد حکومت نے ایک آرڈیننس منظور کرکے سانڈو ں کو سدھانے کے اس روایتی کھیل کی اجازت دے دی تھی لیکن مظاہرین اس کے مستقل حل کی مانگ کو لے کر ڈٹے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ آرڈیننس تو چھ ماہ بعد منسوخ ہو جائے گا، اس لئے سرکار اس کے لئے مستقل قانون بنائے۔
واضح رہے کہ جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں اس کھیل کی مخالف ہیں۔