ہندوستان کے وزیراعظم اور امریکی صدر کی ٹیلی فونی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i269289-ہندوستان_کے_وزیراعظم_اور_امریکی_صدر_کی_ٹیلی_فونی_گفتگو
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنےعہدے کا حلف لینے کے چارروز بعد کل ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونی گفتگو کی اوران کو اس سال کے آخر میں امریکہ کے دورے کی دعوت دی ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم اور امریکی صدر کی ٹیلی فونی گفتگو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنےعہدے کا حلف لینے کے چارروز بعد کل ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونی گفتگو کی اوران کو اس سال کے آخر میں امریکہ کے دورے کی دعوت دی ۔

وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان میں کہا کہ  ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے ساتھ فون پر بات چیت میں مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’’امریکہ ہندوستان کو ایک سچا دوست مانتا ہے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اسے اپنا شراکت دار سمجھتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک دوسرے سے جنوبی اور وسطی ایشیا میں سلامتی کے مسئلے پر بھی بات چیت کی. " وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر زوردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کی بات ایسے میں کہی ہے کہ خود امریکہ عالمی سطح پر دہشتگرد گروھوں کی ھمہ جانبہ حمایت و مدد کر رہا ہے جس کی سب سے بڑی مثال داعش کی تشکیل اور اسرائیل کی فلسطینیوں اور دوسرے اسلامی ملکوں  کے خلاف جارحیت کی کھلم کھلا حمایت ہے۔