ہندوستان نے پاکستان کا دعوی مسترد کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i271313-ہندوستان_نے_پاکستان_کا_دعوی_مسترد_کردیا
ہندوستان نے خفیہ ایٹامک سٹی کے قیام کے پاکستانی دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پاکستان کا دعوی مسترد کردیا

ہندوستان نے خفیہ ایٹامک سٹی کے قیام کے پاکستانی دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان  وکاس سوروپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی عالمی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے دعوی کیا تھا کہ ہندوستان نے ہائیڈروجن بموں کی تیاری اور بین البراعظمی میزائلوں کے لیے ایٹمی مواد ذخیرہ کرنے کی غرض سے خفیہ شہر قائم کیا ہے۔

انہوں نے ہندوستان پر یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ وہ بین البرا‏عظمی میزائیل اور بین البراعظمی اینٹی میزائل سسٹم پر بھی کام کر رہا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے ہندوستان پر پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی حمایت کا بھی الزام عائد کیا۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے واقعات میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے شواہد اقوام متحدہ کو پیش کرے گا۔