ہندوستان کی جانب سے پاکستانی اقدام کا خیرمقدم
ہندوستان نے حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نےآج ایک بیان میں کہا کہ ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو پاکستان کی طرف سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فہرست میں شامل کرنا قصورواروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی سمت میں پہلا منصفانہ قدم ہے۔
وکاس سورپ نے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گرد اور ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پاکستان کے پڑوسی ممالک میں لشکر طیبہ / جماعت الدعوة اور ان سے وابسطہ دہشت گرد گروپوں کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کارروائی ایک مؤثر قدم ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کوجن پرممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے
گھر میں نظر بند کرنے کے بعد ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا ہے۔