ہندوستانی وفد کا دورہ پاکستان
Mar ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
ہندوستانی وفد نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستانی وفد سند طاس معاہدے کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ماہ لاہور آئے گا ۔
دو ماہ سے جاری سفارتی سطح پر بات چیت کے بعد ہندوستانی وفد نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا اور اس مذاکراتی عمل میں ورلڈ بینک نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔
پاکستان اورہندوستان انڈس واٹر بیسن کا پانی آپس میں تقسیم کرتے ہیں جو کہ دونوں ملکوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے دونوں ممالک کے درمیان سند طاس معاہدہ 1960میں ہوا تھا جس میں ورلڈ بینک نے ثالثی کا کردارادا کیا تھا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مسئلہ ختم ہو سکے ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے مابین اختلافات بڑھ گئے جسے کم کرنے کے لئے عالمی سطح پر کوشش کی گئی۔
ٹیگس