سیاسی رہنماوں کی نظر بندی کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i275430-سیاسی_رہنماوں_کی_نظر_بندی_کی_مذمت
حریت کانفرنس کے رہنما نے کشمیری قائدین کی نظر بندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
(last modified 2026-06-23T23:00:14+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • سیاسی رہنماوں کی نظر بندی کی مذمت

حریت کانفرنس کے رہنما نے کشمیری قائدین کی نظر بندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما سیدعلی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ نظر بندی اور دھونس دھمکی سے کشمیر کی جدوجہد نہیں دبے گی اور حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ہزاروں لوگوں کو پابند سلاسل کیا گیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ کل سکیورٹی فورسز نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دیئے گئے احتجاجی دھرنے کو ناکام کرنے کے لئے میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ سمیت کئی حریت رہنماوں کوگھروں میں نظربند اورجیلوں اور تھانوں  میں قید کردیا۔