ہندوستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i278042-ہندوستان_کی_جانب_سے_امریکی_تجویز_مسترد
ہندوستان نے امریکی ثالثی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد

ہندوستان نے امریکی ثالثی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ہندوستان نے امریکہ کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ زیرالتواء مسائل کے حل کے لیے امریکی ثالثی کی تجویز کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیاہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے گزشتہ روزنیویارک میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے ہندوستان نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔ تاہم واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کے لیے امریکا کی جانب سے ادا کیا جانے والا کردار خطے کی صورتحال میں بہتری پیدا کرے گا۔

ہندوستان  کے سیاسی تجزیہ نگارنئی دہلی کی جانب سے امریکی ثالثی کی تجویز کو مسترد کئے جانے کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔