ہندوستان کی جانب سے سویڈن حملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i278402-ہندوستان_کی_جانب_سے_سویڈن_حملے_کی_مذمت
ہندوستان نے سویڈن میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے  سویڈن حملے کی مذمت

ہندوستان نے سویڈن میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرخارجہ سشما سوراج نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہندوستان کے سفارتخانے کے قریب کل ہونے والے ٹرک حملے کی مذمت کی ہے۔ نریندرمودی نے ٹوئیٹ کرکے واقعہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لئے دعا کی۔

سویڈن کی پولیس نے کہا ہے کہ کل ایک ٹرک ڈرائیور نے سڑک پر راہگیروں کو ٹرک سے کچل دیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین عام شہری ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفون نے اس واقعے کو دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں گرفتاریاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بھی اسی طرح کا ایک دہشت گردانہ واقعہ رونما ہوا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔