دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i283686-دہشتگردی_کا_مقابلہ_کرنے_کی_ضرورت
ہندوستان نے کہا ہے کہ ہر صورت میں دہشتگردی کا مقابلہ کیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۸ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت

ہندوستان نے کہا ہے کہ ہر صورت میں دہشتگردی کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے شمال مشرقی ریاست سکم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے بعد کسی بھی دوسرے ملک کو دہشتگردی کو ہتھیار بناتے ہوئے غیر مستحکم کرنا ناممکن ہے کیونکہ عالمی برادری سب چیزوں سے واقف ہے۔

راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے حوالے سے پاکستان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور پاکستان کشمیریوں کو مشکلات میں ڈال کر ہندوستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔