بابری مسجد کیس، اڈوانی سمیت دوسرے ملزمان عدالت میں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i284052-بابری_مسجد_کیس_اڈوانی_سمیت_دوسرے_ملزمان_عدالت_میں
بابری مسجد کو شہید کرنے والے ملزم کل عدالت میں پیش ہوں گے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • بابری مسجد کیس، اڈوانی سمیت دوسرے ملزمان عدالت میں

بابری مسجد کو شہید کرنے والے ملزم کل عدالت میں پیش ہوں گے۔

بابری مسجد کو شہید کرنے کے کیس میں سی بی آئی کورٹ نےلال کرشن اڈوانی، اوما بھارتی، ونے کٹیار سمیت دوسرے ملزمان کو کل جمعہ کے دن عدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔

ذرائع  کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ کل 26 مئی کو عدالت ان ملزمان پر الزام طے کرے گی۔

سپریم کورٹ نے 19 اپریل کو آرڈر دیا تھا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر سمیت 1992 کیس میں شامل دوسرے لیڈروں پر مجرمانہ دفعات میں کیس چلے گا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو رائے بریلی سے لکھنؤ منتقل کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے معاملے کے ٹرائل کی سماعت ایک ماہ کے اندر شروع کرتے ہوئے روز سماعت کرنے کو کہا تھا۔ عدالت عظمی نے خصوصی سی بی آئی کورٹ کو دو سال میں فیصلہ دینے کے لئے کہا تھا۔

سپریم کورٹ نے بابری مسجد انہدام کے وقت یوپی کے وزیر اعلی رہے کلیان سنگھ کو فی الحال راجستھان کے گورنر کے عہدے پر ہونے کی وجہ سے مقدمے سے الگ رکھا ہے۔