ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285770-ہندوستان_اور_چین_کے_درمیان_سرحدی_کشیدگی
ہندوستان اور چین کے مشترکہ سرحدی علاقے میں چین کے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر ہندوستان کے اعتراض کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی

ہندوستان اور چین کے مشترکہ سرحدی علاقے میں چین کے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر ہندوستان کے اعتراض کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

نئی دہلی نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ چینی ہیلی کاپٹروں نے سرحدی علاقے برہوتی پر پرواز کر کے  ہندوستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ علاقے میں خطرات پیدا ہونے کا باعث ہو سکتا ہے-

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ھواچون اینگ نے بھی نئی دہلی کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے-

انھوں نے کہا کہ چین کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے معمول کی پروازیں انجام دی ہیں اور ہندوستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے-

چین کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق دعوے کی تردید کی ہے-