چین کی جانب سے ڈوکلم میں سڑک بنائے جانے پر ہندوستان کو تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i288768-چین_کی_جانب_سے_ڈوکلم_میں_سڑک_بنائے_جانے_پر_ہندوستان_کو_تشویش
حکومت ہندوستان نے چین کی جانب سے ڈوکلم کے علاقے میں سڑک بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیجنگ کو اس اقدام کے سیکورٹی نتائج پر خبردار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • چین کی جانب سے ڈوکلم میں سڑک بنائے جانے پر ہندوستان کو تشویش

حکومت ہندوستان نے چین کی جانب سے ڈوکلم کے علاقے میں سڑک بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیجنگ کو اس اقدام کے سیکورٹی نتائج پر خبردار کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں چین سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ڈوکلم کے علاقے میں سڑک بنانے سے گریز کرے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور چین کو چاہئے کہ اہم اور طویل مذاکرات کے بعد طے پانے سمجھوتے کا پاس و لحاظ رکھیں۔
ڈوکلم کے اسٹریٹیجک علاقے میں چینی فوجیوں کی جانب سے سرحدی سڑک بنائے جانے کی مخالفت میں، ہندوستانی فوجیوں کے چینی علاقے میں داخل ہو جانے کے بعد، ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
چین نے اس علاقے سے ہندوستانی فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسے اس سلسلے میں نئی دہلی کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد ہندوستان نے اپنے تین ہزار فوجیوں کو سکّم روانہ کر دیا ہے۔