ہندوستان: لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i294034-ہندوستان_لینڈ_سلائیڈنگ_سے_24_افراد_جاں_بحق
ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد جاں بحق

ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے گاؤں کوٹ روپی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ہفتے کو رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں منڈی سے پٹھان کوٹ جانے والی اہم شاہراہ کا 200 میٹر حصہ بھی منہدم ہو گیا۔ ہائی وے پر موجود دو بسیں اور متعدد گاڑیاں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئیں۔

ہندوستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا اور اب تک 24 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان مسافروں کی ہے جو دو بسوں میں سوار تھے۔ یہ بسیں کوٹ روپی میں کچھ دیر کے لیے رکی تھی کہ اس حادثے کی زد میں آگئیں۔ ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ۔