ہندوستان کی شامی حکومت کی حمایت پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i299195-ہندوستان_کی_شامی_حکومت_کی_حمایت_پر_تاکید
ہندوستان کے وزیرداخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی حمایت پر تاکید کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی شامی حکومت کی حمایت پر تاکید

ہندوستان کے وزیرداخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی حمایت پر تاکید کی ہے

ہندوستانی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون سے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ملکوں کے تعاون پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شام میں جلد سے جلد امن و استحکام بحال ہوجائےگا- اس ملاقات میں شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے کہا کہ جب تک تمام دہشتگرد گروہ اور ان کی پناہ گاہیں ختم نہیں ہو جاتیں اس وقت تک ان کے خلاف دمشق حکومت کی کارروائیاں جاری رہیں گی- باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں شام و عراق میں داعش دہشتگرد گروہ میں دسیوں ہندوستانیوں کے شامل ہونے کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی- ہندوستانی خفیہ تنظیموں نے عراق و شام میں داعش دہشتگرد گروہوں میں تقریبا اسی ہندوستانی شہریوں کے شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے- گذشتہ ایک برس کے اندر ہندوستان میں داعش سے وابستہ نوگروہوں کو تہس نہس کیا جا چکا ہے-