چین کے ساتھ سرحدی اختلافات کے حل پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i299537-چین_کے_ساتھ_سرحدی_اختلافات_کے_حل_پر_تاکید
ہندوستان کے وزیرداخلہ نے چین کے ساتھ اختلافات کے حل پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  •  چین کے ساتھ سرحدی اختلافات کے حل پر تاکید

ہندوستان کے وزیرداخلہ نے چین کے ساتھ اختلافات کے حل پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے سنیچر کو ریاست اتراکھنڈ میں فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہندوستان کے اختلافات، دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں اور مقابلہ آرائی پر منتج ہو سکتے ہیں لہذا ان اختلافات کو بتدریج حل ہونا چاہئے۔
راجناتھ سنگھ نے ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی اختلافات کے حل کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جلد سے جلد اسٹریٹیجک مذاکرات شروع ہونے چاہئے۔
ہندوستان کے وزیرداخلہ نے ڈوکالام کے علاقے میں سرحدی کشیدگی کے حل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان مثبت مذاکرات اس بات کا باعث بنے کہ اس علاقے میں بغیر کسی شدید جھڑپ کے کشیدگی ختم ہوگئی۔
ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی دو مہینے پہلے اس وقت شروع ہوئی جب ہندوستانی فوجی چین کے طرف سے سرحدی علاقے میں سڑک بنائے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے چینی علاقے میں داخل ہوگئے تھے۔