ہندوستان اور چین کی مذاکرات کے ذریعےاختلافات حل کرنے پر تاکید
Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
ہندوستان نے چین کے ساتھ اختلافات حل کرنے پر زوردیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جلد اسٹریٹیجک مذاکرات شروع ہونے پر تاکید کی۔
اتراکھنڈ میں فوجی اہلکاروں سے خطاب میں ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین کے ساتھ ہندوستان کے اختلافات دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں اور مقابلہ آرائی تک پہنچ سکتے ہیں لہذا انہیں بتدریج حل ہونا چاہیے۔
راج ناتھ سنگھ نے ڈوکالام کے علاقے میں سرحدی کشیدگی کے حل کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان مثبت مذاکرات اس بات کا باعث بنے کہ اس علاقے میں بغیر کسی شدید جھڑپ کے کشیدگی ختم ہوگئی۔
واضح رہے کہ ہندوستان اورچین کے درمیان سرحدی کشیدگی 2 مہینے پہلے شروع ہوئی۔
ٹیگس