ایران کے راستے افغانستان کیلئے ہندوستانی تجارت شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i302281-ایران_کے_راستے_افغانستان_کیلئے_ہندوستانی_تجارت_شروع
ہندوستان نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا آغاز کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کے راستے افغانستان کیلئے ہندوستانی تجارت شروع

ہندوستان نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا آغاز کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان  نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ  کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا آغاز کرتے ہوئے گندم سے لدا پہلا جہاز روانہ کر دیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے یہ شپمنٹ افغانستان کے لیے ایک تحفہ ہے جس کو کنڈالا کی مغربی بندرگاہ سے بھیجا گیا تھا اور افغانستان کے ٹرک ایرانی بندرگا چاہ بہار سے گندم کوافغانستان لے جائیں گے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ یہ شپمنٹ بھارت، افغانستان اور ایران کے درمیاں خطے میں تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کا آغاز ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان، ایران اور افغانستان کی جانب سے گزشتہ سال جون میں اس پورٹ کو متعارف کرایا گیا جس کا ایک بڑا مقصد افغانی مصنوعات کو ہندوستان کی مارکیٹ تک رسائی دلانا تھا۔