نتن یاہو کے دورہ نئی دہلی کی مخالفت
ہندوستان کے مسلمانوں نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے دورہ نئی دہلی پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے دورہ نئی دہلی پر ہندوستان کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انھوں نے ہندوستان کی حکومت سے اسرائیل کے سلسلے میں پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نتن یاہو چودہ جنوری سے ہندوستان کا تین روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ہندوستان کے مسلمان، صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو جارح، غاصب اور فلسطینی مسلمانوں کا قاتل سمجھتے ہیں اور انھوں نے اعلان کیا ہے کہ نتن یاہو کے دورہ ہندوستان کے موقع پر وہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائیں گے۔رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے کہا ہے کہ نتن یاہو کے دورہ نئی دہلی کے موقع پر نہ صرف نتن یاہو مردہ باد کے نعرے اور سیاہ پرچم لگائے جائیں گے بلکہ فلسطینی عوام کی حمایت میں مسجدوں اور دوکانوں پر فلسطینی پرچم بھی لہرائے جائیں گے