غزہ؛ پناہ گزین خیموں اور اسکول پر ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
غزہ میں پناہ گزینوں کے خیموں اور اسکول پر غاصب صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید اور منتعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شمالی غزہ میں واقع جبالیہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج بھی پناہ گزینوں کے خیموں اور ایک اسکول پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔اس حملے میں کئی دیگر فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔
اس سے پہلے طبی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ خان یونس کے مغرب میں المواسی کے علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی جنگی جہازوں کی فائرنگ سے تین سالہ عیاد احمد الرابع نامی بچہ شہید ہو گیا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خان یونس کے یلو لائن کے مشرق میں صیہونی حکومت کی جنگی مشینیں شہریوں پر شدید فائرنگ کر رہی ہیں ۔اسی طرح صیہونی حکومت نے رفح شہر میں رہائشی عمارتوں اور تنصیبات پر بھی بمباری کی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک پانچ سو تیئس فلسطینی شہید اور چار سو تینتالیس افراد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ سات سو پندرہ شہداء کی لاشیں ملی ہیں۔