افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے: پاکستان کے وزیر دفاع کا دعوی
پاکستان کے وزیر دفاع نے بلوچستان میں جاری آپریشن کے تناظر میں دعوی کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک سو ستتر دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے سترہ جوان شہید ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملوں میں تینتیس شہری بھی جابحق ہوئے ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتی جائے گی، دہشت گرد عورتوں اور بچوں کو استعمال کرتے ہیں، انہیں ڈھال بھی بناتے ہیں دراین اثنا ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر ایک سو ستتر دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔