Jan ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  •  نتن یاہو کو بالی وڈ کے تین خانوں کا زور دار طمانچہ

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کو اپنے دورہ ہندوستان میں اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب بالی ووڈ کے تین معروف خان اداکاروں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔

بعض میڈیا ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کو ہندوستان کے معروف اداکاروں منجملہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے آگے اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب ان تینوں اداکاروں نے فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ملنے سے صاف انکار کر دیا-

ایک ایسے وقت جب سرکاری سطح پر غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کا وسیع پیمانے پر استقبال کیا گیا اور ہندوستان کی فلمی دنیا کے سینئیر اداکار امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکاروں نے نتن یاہو کے ساتھ فوٹو کھنچوایا بالی ووڈ کے تین بڑے خان اداکاروں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو کوئی اہمیت نہیں دی- ان تینوں معروف ہندوستانی اداکاروں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیراعظم سے ملنے سے منع کر دیا-