ہنوستان اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کی درخواست
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i315575-ہنوستان_اور_پاکستان_سے_مسئلہ_کشمیر_کے_حل_کی_درخواست
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے ہندوستان اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں امن کی بحالی کے لیے مسئلے کا حل تلاش کریں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • ہنوستان اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کی درخواست

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے ہندوستان اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں امن کی بحالی کے لیے مسئلے کا حل تلاش کریں۔

سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ کشمیر میں امن  کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وادی میں خونریزی بند اور امن بحال ہو۔

چند روز پہلے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ہندوستان اور پاکستان سے کہا تھا کہ وہ مذاکرت کے ذریعے کشمیر کےمسئلے کا حل نکالیں۔