چینی مسلمانوں کی حمایت میں ہندوستان میں مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i334972-چینی_مسلمانوں_کی_حمایت_میں_ہندوستان_میں_مظاہرے
ہندوستان کے مسلمانوں نے کل چین کے صوبے سین کیانگ میں اوغور مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۰ Asia/Tehran
  • چینی مسلمانوں کی حمایت میں ہندوستان میں مظاہرے

ہندوستان کے مسلمانوں نے کل چین کے صوبے سین کیانگ میں اوغور مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔

ہندوستان کے مسلمانوں نے کل ممبئی میں مظاہرہ کر کے چین کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملک میں مسلمانوں کی گرفتاری کے سلسلے کو روکے۔

چین کے مغربی صوبے اوغور اور دیگر علاقوں کے مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات سے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ چینی صوبے سین کیانگ میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جارہی ۔