ہندوستان- فضا سے فضا میں مار کرنے والے استرا میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i335708-ہندوستان_فضا_سے_فضا_میں_مار_کرنے_والے_استرا_میزائل_کا_تجربہ
ہندوستان نے ریاست اوڑیسہ کے سواحل کے قریب فضا سے فضا میں مار کرنے والے استرا میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان- فضا سے فضا میں مار کرنے والے استرا میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ریاست اوڑیسہ کے سواحل کے قریب فضا سے فضا میں مار کرنے والے استرا میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ استرا میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے جسے سوخو تیس قسم کے جنگی طیارے کے ذریعے چھوڑا گیا۔

یہ میزائل ہندوستان کی دفاعی تحقیقات و ترقی کی تنظیم نے تیار کیا ہے۔

فضا سے فضا میں مار کرنے والا ہندوستان کا یہ اہم ترین میزائل ہے۔

ہندوستان کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ اس تجربے سے ہندوستان کی دفاعی توانائی کو مزید تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستن کے میزائل تجربات پر پاکستان اور چین کی جانب سے ہمیشہ اعتراض کیا جاتا رہا ہے۔