ہندوستان اور پاکستان کی دوستی سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے، فاروق عبداللہ
Dec ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کی بنیاد پر حل ہو سکتا ہے۔
فاروق عبداللہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارمولا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی حمایت کی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ کشمیریوں کے مطالبات پر توجہ دے۔انھوں نے کہا کہ نئی دہلی کی حکومت کو کشمیریوں کے مطالبات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کی بنیاد بنا ہوا ہے جس کی بنا پر ان دونوں ملکوں کے درمیان اب تک متعدد بار جنگ بھی ہو چکی ہے۔