Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے افغانستان سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کے حملوں میں شدت آنے کے پاکستان کے موقف کی حمایت کی  ہے: پاکستانی میڈیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک رپورٹ میں اسلام آباد کے اس موقف کی حمایت کی ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف تحریک طالبان پاکستان کے حملوں میں شدت آئی ہے

 سحرنیوز/دنیا:   پاکستانی میڈیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں کی نگرانی اور تکنیکی معاونت ٹیم کی سینتیسویں رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اس ملک کی سرزمین سے پاکستان پر حملوں میں اضافے کے بارے میں اسلام آباد کے موقف کی حمایت کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان کے جوابی آپریشنز نے بھی اس گروپ کو بڑی چوٹ پہنچائی ہے۔

 

اقوام متحدہ کی نگرانی ٹیم کی رپورٹ ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب پاکستان کو دہشت گردانہ حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد میں داعش کے خودکش حملے میں چتھیس افراد شہید ہو ئے ہیں۔

 

ٹیگس